کراچی: (دنیا نیوز) ڈیفنس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے ملزموں میں شہاب الدین، سیم، ساحل، رضا محمد اور شاہ زیب شامل ہے، ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔