امیر بالاج قتل کیس میں بڑی پیشرفت، گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج

Published On 13 October,2025 10:34 am

لاہور: (دنیا نیوز) امیر بالاج قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

سیشن کورٹ لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کی کیونکہ ملزم عقیل عرف گوگی بٹ عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا۔

واضح رہے کہ تھانہ چوہنگ پولیس نے امیر بالاج قتل کیس کا مقدمہ درج کر رکھا ہے، عدالت نے اس سے قبل عقیل عرف گوگی بٹ کی آج تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی تھی تاہم ملزم کی غیر حاضری پر عدالت نے ضمانت ختم کر دی۔