پشاور: شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

Published On 13 October,2025 06:42 pm

پشاور: (دنیا نیوز) شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

افسوسناک واقعہ پشاور کے علاقے چمکنی میں پیش آیا جہاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک شخص نے اپنی بیوی اور 2 بیٹیوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق بیوی بچوں کے قتل کے بعد ملزم فضل حیدر نے خود کشی کرلی، فضل حیدر نوشہرہ ڈرائی پورٹ میں ملازمت کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق چاروں افراد کی نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں۔