حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدرآباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، ڈاکو گھر سے ڈیڑھ کروڑ کا سونا اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تھانہ بھٹائی نگر کی حدود میں سیٹزن کالونی میں فرحان شیخ نامی شخص کے گھر میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، چار مسلح افراد گھر میں موجود فیملی کو یرغمال بنا کر 35 تولے سونا اور دس ہزار نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع پرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات اور ملزموں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔