اے این ایف کی مختلف شہروں میں منشیات کیخلاف کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

Published On 15 October,2025 11:28 am

کراچی: (شہباز خان) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات سمگلنگ کے خلاف تین مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں فیصل آباد، کوئٹہ اور راولپنڈی میں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 175.8 کلوگرام چرس برآمد کی گئی جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

اے این ایف کے مطابق منشیات کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔