بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے نواحی علاقے کشن گڑھ میں زرعی اراضی کے پانی کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں گروپوں میں اراضی کے پانی پر ہونے والا تنازع شدت اختیار کر گیا اور کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار سے 14 افراد زخمی ہوئے، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں گروپوں کے افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔