قصور: معمولی لڑائی تصادم میں تبدیل، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Published On 15 October,2025 11:28 pm

قصور:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے الہ آباد میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق الہ آباد  کے بگھیانہ گاؤں میں دو گروپوں کی معمولی لڑائی خونیں تصادم میں تبدیل ہو گئی اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے کی شناخت ادریس کے نام سے ہوئی جس کی نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں منتقل کردیا گیا۔

علاوہ ازیں پولیس کا مزید کہنا  تھا کہ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔