پنجاب ایتھلیٹکس کے معاملات چلانے کے لیے مینجمنٹ کمیٹی کا اعلان

Published On 13 October,2025 11:05 pm

لاہور:(دنیا نیوز) ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے پنجاب ایتھلیٹکس کے معاملات چلانے کے لیے مینجمنٹ کمیٹی کا اعلان کردیا۔

مینجمنٹ کمیٹی 12 اراکین پر مشتمل ہے، ایتھلیٹکس فیڈریشن کی سینئر نائب صدر شاہدہ خانم کمیٹی کی چئیر پرسن ہوں گی، کمیٹی کے اراکین میں ایڈووکیٹ اصغر علی گل، راشد محمود بٹ ، مسز شاہینہ اشتیاق شامل ہیں۔

اِسی طرح میجر (ر) مسعود حیدر، سید جمال حسین ، اصغر نعیم البدل گل اور خان بہادر سعود جان ،شہزادی گلفام ،سید ثقلین عباس اور ڈاکٹر ریحان یوسف کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے روز مرہ کے امور چلائے گی اور90 روز میں ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے آئین کی روشنی میں پنجاب ایتھلیٹکس کا آئین تشکیل دے گی۔

کمیٹی 90 روز میں پنجاب ایتھلیٹکس کے آئین اور الیکٹورل کالج کی منظوی کے بعد نئی باڈی کے انتخاب کروانے کی پابند ہوگی جب کہ ضرورت پڑنے پر ایتھلیٹکس فیڈریشن سے نئے ممبر کی شمولیت کی درخواست کرسکتی ہے۔