ملک میں بہت تجربے ہو گئے،اب ایماندار قیادت کی ضرورت ہے: حافظ نعیم الرحمان

Published On 15 October,2025 07:19 pm

ملتان:(دنیا نیوز) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں بہت تجربے ہو گئے،ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے۔

پنجاب کے شہر ملتان میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم نوجوانوں کوآئی ٹی کی فری تعلیم دلوائیں گے، ہم پاکستان میں تعلیمی انقلاب لائیں گے، موجودہ سسٹم ڈیلیورنہیں کررہا،جاگیردار،وڈیروں نےپاکستان کوبہت پیچھےدھکیل دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز،انجینئرز،آئی ٹی پروفیشنل مایوس ہوکرملک سےباہرجارہےہیں، موجودہ دورانفارمیشن ٹیکنالوجی کا دورہے، ڈونلڈ ٹرمپ نےقتل عام کیا اورشہبازشریف چاپلوسی کررہا تھا، ایسےحکمرانوں کی وجہ سے ہمارا سرشرم سے جھک جاتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک میں غربت تیزی سےبڑھ رہی ہے، دو کروڑ 62 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، نوازشریف،شہبازشریف چالیس سال سےاقتدارمیں ہے، بھٹو،زرداریوں سےپوچھنا چاہتا ہوں بچےسکولوں سےکیوں باہرہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چیف منسٹرصاحبہ!قومیں اشتہارات کےذریعے آگےنہیں بڑھتی، تنخواہ دارطبقےکا جینا مشکل ہوچکا ہے، حکمرانوں قوم کوبیوقوف نہ بناؤقوم کومعیاری تعلیم چاہیے،تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں بہت تجربے ہو گئے،ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے،ہم نوجوانوں کومایوس نہیں کریں گے،نوجوانوں اچھا کھیلنا اورپڑھنا بھی ہے، بنوقابل پروگرام پاکستان کی امید کا پروگرام ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگلےمہینےمینارپاکستان میں نوجوانوں کا تاریخی کنونشن کریں گے، مینارپاکستان میں نظام کی تبدیلی کا چارٹرپیش کریں گے، یہ بیوروکریسی حالات تبدیل نہیں کرسکی،انگریزکی بنائی بیوروکریسی ڈیلیورنہیں کررہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اللہ نےموقع دیا تو بیوروکریسی کا نظام تبدیل کردیں گے،لوکل باڈی الیکشن کےنام پر فراڈ کیا جاتا ہے،ہم بااختیار شہری حکومتوں کا نظام بنائیں گے، نظام کی تبدیلی کا ہمارے پاس پورا نقشہ موجود ہے، نوجوان ہمارے ساتھ مل کر کام کریں ہم نظام بدلیں گے۔