لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے نئے شامل ہونے والے 2 صوبائی وزراء کو محکمے الاٹ کر دیے۔
رانا محمداقبال کو وزارت قانون کا قلمدان سونپ دیا گیا، خواجہ منشاء اللہ بٹ کو محکمہ لیبرکا قلمدان تفویض ہوا، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
دوسری جانب صوبائی وزیر فیصل کھوکھر سے وزارت لیبر کا قلمدان واپس لے لیا۔
واضح رہے گزشتہ روز پنجاب کابینہ میں توسیع کے بعد دونوں نئے وزرا سے گورنر پنجاب سردار سلیم نے حلف لیا تھا۔