لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
پنجاب بھر کے تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے فرسٹ ایئر (گیارہویں جماعت) کے سال 2025 کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔
لاہور
لاہور بورڈ کے جاری نتائج کے مطابق کامیابی کا تناسب 53 اعشاریہ 77 فیصد رہا، 92 ہزار 541 طلبا نے کامیابی حاصل کی، امتحانات میں ایک لاکھ 72 ہزار 100 امیدواروں نے شرکت کی۔
کنٹرولر امتحانات کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں کامیابی کا تناسب 64.30 فیصد، پری انجینئرنگ گروپ میں کامیابی کا تناسب 73.36 فیصد اور جنرل سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 57.99 فیصد، کامرس گروپ میں کامیابی کا تناسب 50.11 فیصد جبکہ آرٹس گروپ میں کامیابی کا تناسب 40.05 فیصد رہا۔
سرگودھا
سرگودھا کے تعلیمی بورڈ نے بھی انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا، سال 2025 کے امتحانات میں کل 54831 امیدوار شریک ہوئے، 31278 امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 57.04فیصد رہا۔
فیصل آباد
فیصل آباد تعلیمی بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ نتائج پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، امتحانات میں 44 فیصد امیدوار فیل ہوگئے۔
سیکرٹری ایجوکیشن کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں کامیابی کا تناسب 55.74 فیصد رہا، امتحان میں کل 108182 طلبا و طابات نے شرکت کی، 60 ہزار 302 طلبہ کامیاب ہوئے۔
بہاولپور
بہاولپور بورڈ نے بھی انٹرمیڈیٹ پارٹ ون (گیارہویں) جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
کنٹرولر امتحانات کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں کل 57720 امیدواران نے شرکت کی، 9981 امیدواران کامیاب قرار پائے، نتائج کا مجموعی تناسب 53.17 رہا۔
گوجرانوالہ
گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے انٹر پارٹ ون کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین بورڈ کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 42 ہزار 101 امیدواروں نے شرکت کی، امتحان میں 71 ہزار 9 امیدوار پاس ہوئے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 49.97 فیصد رہا۔