جامعہ پنجاب کے تحت امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی

Published On 14 October,2025 06:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جامعہ پنجاب کے تحت امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کر دی گئی۔

ایل ایل بی (3 سالہ) پارٹ II، III اور ایل ایل بی (5 سالہ) پارٹ II، IV، V کے امتحانات 15، 16 اور 17 اکتوبر کو ہوں گے۔

بی ایس (ہوم اکنامکس) پارٹ I(فرسٹ ایئر) کا خصوصی امتحان 17 اکتوبر کو ہوگا، بی ایس (ہوم اکنامکس) پارٹ II(فورتھ ائیر) کے امتحانات 15 اور 17 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔

بی ایس (ایف وائی ڈی پی) ہوم اکنامکس کے سال اول، دوم، سوم کے امتحانات 17، 20 اور 21 اکتوبر کو ہوں گے، بی ایس اے ڈی (چھٹے سمسٹر) کا ری کنڈکٹ امتحان 16 اکتوبر کو ہوگا۔

بی بی اے (آنرز) تیسرے و آخری سال کے امتحانات 24، 27 اور 28 اکتوبر کو ہوں گے، ایم اے/ایم ایس سی پارٹ II سپلائی 2024 کے امتحانات 17، 20 اور 21 اکتوبر کو ہوں گے۔

تمام ملتوی شدہ امتحانات 15 اکتوبر 2025 سے حسبِ سابق شیڈول کے مطابق ہوں گے، وقت اور مقام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

مزید تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر دستیاب ہیں۔