لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں تمام سرکاری و نجی سکولوں میں فوری طور پر چھٹی دے دی گئی جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام لاء کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور کے مطابق سکولوں کی جانب سے والدین کو آگاہ کیا جارہا ہے، راستوں کی بندش کی وجہ سے چھٹی دی گئی ہے۔
پنجاب یونیورسٹی نے بھی چھٹی دے دی، یونیورسٹی کے زیراہتمام ہونے والے لا کے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے، امتحانات کے لیے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اس سے قبل راولپنڈی کے بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی بھی دے دی گئی تھی۔
دوسری جانب اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے احتجاج کے اعلان کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی جبکہ دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے۔