راولپنڈی: (دنیا نیوز) رشتے کے تنازع پر عمر رسیدہ خاتون کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نےعمر قید کی سزا سنا دی۔
سزا ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے سنائی، مجرم کو 5 لاکھ روپے ہرجانے اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی۔
مجرم نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کیا تھا، واقعہ کا مقدمہ جولائی 2016 تھانہ کہوٹہ میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔