خاران: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او خاران محمد قاسم شہید ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او خاران ناکے پر گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، مقتول ایس ایچ او کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔