اے این ایف نے 136.82 کلو منشیات برآمد کر لی، خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار

Published On 17 October,2025 08:52 am

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 136.82 کلو منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، پشاور، اٹک، ملتان اور پنجگور میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 135 کلوگرام آئس، 500 گرام افیون، 690 گرام وزنی 134 ہیروئن بھرے کیپسولز، 380 گرام چرس اور 250 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔