محکمہ اینٹی کرپشن نے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار کر لیا

Published On 17 October,2025 10:40 pm

ملتان: (دنیا نیوز) اینٹی کرپشن ملتان نے رشوت لیتے ہوئے پٹواری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

سرکل افسر نوید انجم نے پٹواری اسد جہانگیر کو شہری سے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، پٹواری نے ریکارڈ درست کرنے کے لئے شہری سے رشوت کی رقم 30 ہزار روپے لی۔

رقم برآمد کرکے پٹواری کو گرفتار کرکے اینٹی کرپشن آفس منتقل کردیا گیا، کارروائی سول مجسٹریٹ کی سربراہی میں کی گئی۔