قصور: (دنیا نیوز) نشہ کیلئے پیسے نہ ملنے پر درندہ صفت ملزم نے والد کو آگ لگا دی۔
ڈی پی او قصور کی ہدایت پر تھانہ اے ڈویژن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے والد سے نشہ کیلئے پیسے نہ ملنے پر آگ لگانیوالے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا۔
شاہ عنایت کالونی میں ملزم خالد نے اپنے والد امین سے نشہ کیلئے پیسے مانگے، والد کے انکار کرنے پر بیٹے امین نے تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑوں کو آگ لگا دی۔
تھانہ اے ڈویژن پولیس نے ملزم خالد کو گرفتار کر کے داماد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، پولیس کے مطابق نفسیاتی اور ذہنی مریض ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔