پشاور میں سود کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

Published On 18 October,2025 01:38 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے سود کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

سود معاشرے میں ایک ناسور اور گناہوں کی جڑ ہے، جو ناصرف سماجی ناہمواری بلکہ معاشی بدامنی کا بھی باعث بنتا ہے، سود کی لعنت کے تدارک کیلئے پشاور پولیس نے سود خوروں کے خلاف بڑا اور مؤثر کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور پولیس کی جانب سے سود کے کاروبار میں ملوث عناصر کی نشاندہی، گرفتاری اور ان کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے جامع حکمتِ عملی ترتیب دیدی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سود جیسے حرام کاروبار میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پولیس دیگر جرائم کیساتھ ساتھ معاشرے کو ظلم، ناانصافی اور غیر قانونی دھندوں سے پاک کرنے کیلئے بھی پرعزم ہے۔