لاہور: اشتہاری کی گرفتاری کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زخمی، ملزم گرفتار

Published On 18 October,2025 10:38 pm

لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے غازی آباد میں اشتہاری کی گرفتاری کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق انویسٹی گیشن ٹیم نے ملزم عنصر لودھی خان بابا کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم اور اُس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس سے کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی مزید بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے اشتہاری عنصر لودھی کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکار کو فوری طور پر علاج ومعالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا جب کہ اُس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔