لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بچوں کے لیے تحفہ اور خاندانوں کے لیے خوشیوں بھرا دن آ گیا۔
آٹھ برس بعد جنوبی افریقہ سے زرافے لاہور پہنچ گئے ، صوبائی دارالحکومت کے چڑیا گھر میں زرافوں کی نئی جوڑی کی آمد ہوئی، 2022 میں نر زرافے کی موت کے بعد خالی باڑے میں پھر زندگی لوٹ آئی، جب کہ سفاری پارک کی تاریخ میں پہلی بار زرافے شامل ہوئے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 18, 2025
اِن جانوروں کی آمد سے عوامی دلچسپی میں اضافہ ہوا، دو سالہ امپورٹ پابندی کے خاتمے کے بعد پنجاب میں جنگلی حیات کی بحالی کا نیا دور شروع کیا، یہ پابندی غیر معیاری سہولیات اور کمزور پروٹوکولز کے باعث عائد کی گئی تھی۔
زرافوں کی آمد بین الاقوامی اعتماد، خوشیوں اور نگہداشت کے نئے عہد کی علامت ہے،گزشتہ 18 ماہ میں پنجاب نے وائلڈ لائف قوانین اور انتظامیہ میں تاریخی اصلاحات نافذ کیں، اب پنجاب کے نظام عالمی معیار کے مطابق، تحفظ اور فلاح کا نیا معیار قائم ہوچکا ہے۔
اسی طرح لاہور پھر گونجے گا بچوں کی ہنسی اور حیرت سے جب وہ ان نرم مزاج دیو ہیکل جانوروں سے ملیں گے ،شاندار پنجاب! الحمدللہ۔