پنجاب :مختلف حادثات میں بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق، 19زخمی

Published On 19 October,2025 10:24 pm

ننکانہ صاحب(دنیانیوز) پنجاب میں مختلف حادثات میں بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 19افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب موڑ کھنڈا ہیڈ بلوکی روڈ پر کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 2افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے جب کہ مانانوالہ روڈ پر کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر سے 2 کمسن بچے جاں بحق، 1 زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق بچوں کی شناخت 12 سالہ عبداللہ اور 10 سالہ زین کے نام سے ہوئی، زخمی 14 سالہ ارمغان سمیت تمام زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جہانیاں
دوسری جانب جہانیاں دنیا پور روڈ پر ٹیوٹا وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم  ہوا جبکہ پیچھے سے آنیوالی موٹرسائیکل سوار فیملی بھی وین سے ٹکرانے سے ڈرائیور، کنڈیکٹر سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔