اٹک میں کار اور ٹرک میں تصادم سے خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

Published On 18 October,2025 04:40 pm

اٹک:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر اٹک میں کار اور ٹرک میں تصادم سے خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خوفناک حادثہ تحصیل جنڈ کے گاؤں تراپ میں پیش آیا، جہاں مخالف سمت سے آنے والا ٹرک کار سے ٹکرا گیا جس میں سوار دو خواتین سمیت تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے

ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے میں چار بچوں سمیت 6 زخمی بھی ہوئے، امدادی ٹیم نے مرنے والے افراد اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا،جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔