ہنگو پولیس کا سرچ آپریشن، اشتہاریوں سمیت16 مشتبہ افراد گرفتار

Published On 20 October,2025 10:22 pm

ہنگو:(دنیا نیوز) پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران اشتہاریوں سمیت دس مشتبہ افراد گرفتار کر لیے۔

 ڈی پی او ہنگو کے مطابق طور اوڑی درسمند میں  خصوصی کریک ڈاؤں کے دوران چھ اشتہاری اور دس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جب کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ایک سہولت کار بھی گرفتار کرلیا گیا۔

اُن کا کا کہنا تھا گرفتار ملزمان سے بھاری اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوئے ، برآمد ہونے والے مواد میں 6 دستی بم، کلاشنکوف، ریپیٹر، 3 پستول، 2 سیفٹی فیوز شامل ہیں۔

ڈپی پی او ہنگو کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو 3 بارودی مائن، 4 راکٹ فیوز اور 300 کارتوس بھی ملے ہیں۔