کراچی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

Published On 21 October,2025 06:08 am

کراچی: (دنیا نیوز) سچل پولیس کا سومرہ سوسائٹی کے قریب ملزموں سے مقابلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا، زخمی ملزم کی شناخت عزت خان کے نام سے ہوئی، ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، ملزم کے فرار ساتھی کی شناخت شیرہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان سہراب گوٹھ اور سچل میں متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کے بعد ملزموں کی گرفتاری کی کوشش کی گئی، ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی تھی، فرار ملزم کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔