کراچی: (دنیا نیوز) کورنگی چکرہ گوٹھ میں دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔
کورنگی چکرہ گوٹھ میں پیش آنے والے واقعہ میں عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزموں کی شناخت نہیں ہوسکی، زخمی ہونے والے ڈاکو کی حالت بھی تشویشناک ہے، واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔