عدالت نے 13 سال پرانے کیس میں ملزم عذیر بلوچ کو بری کر دیا

Published On 22 October,2025 05:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عدالت نے 13 سال پرانے کیس میں ملزم عذیر بلوچ کو بری کر دیا۔

غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولتکاری کے کیس میں لیاری گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ کے خلاف سہولت کاری کا جرم ثابت نہیں ہوسکا۔

وکیل صفائی فاروق حیدر کے مطابق ملزم عزیر بلوچ کے خلاف کوئی شواہد پیش نہیں کیے گیے، عزیر بلوچ بے قصور ہے اسے مقدمہ سے بری کیا جائے۔

پولیس کے مطابق شریک ملزم عبدالغفار بگٹی نے اپنے بیان میں عزیر بلوچ کا نام لیا تھا، ملزم کے بیان پر عزیر بلوچ کیخلاف دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

حکام پولیس کے مطابق کیس میں نور محمد عرف بابا لاڈلہ کو مفرور قرار دیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف سی آئی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے بارود اور گولیاں برآمد کی گئی تھیں، ملزمان کیخلاف تھانہ سی آئی ڈی میں 2012 میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔