سانگھڑ: پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب کا انعام یافتہ ڈاکو مارا گیا

Published On 24 October,2025 12:39 am

سانگھڑ: (دنیا نیوز) تعلقہ شہدادپور کے قریب برہون روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق پنجاب کا انعام یافتہ ڈاکو حق نواز بھٹی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، جٹیا گوٹھ میں پکڑے گئے ملزمان کی نشاندہی پر پولیس ٹیم کارروائی کے لئے پہنچی تھی، پولیس کے پہنچنے پر پہلے سے چھپے ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 21 مقدمات میں مطلوب حق نواز بھٹی مارا گیا، ہلاک ڈاکو کی لاش ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی، ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔