کراچی میں پولیس مقابلہ، 2 زخمیوں سمیت 3 ملزم گرفتار، اسلحہ، زیورات اور دیگر سامان برآمد

Published On 23 October,2025 06:18 am

کراچی: (دنیا نیوز) درخشاں پولیس کا چھوٹا بخاری کمرشل کے قریب ملزموں سے مقابلہ ہوا۔

گشت پر مامور پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران دو زخمیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، زیورات، پانچ گھڑیاں، ایک کیمرہ اور پانچ ڈی وی ڈی پلیئرز برآمد کرلئے گئے۔

زخمی ہونے والے دونوں ملزموں کو ہسپتال اور تیسرے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزموں سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔