راولپنڈی: گودام کی شکایت پر مالکان کا نوجوان کو باندھ کر وحشیانہ تشدد

Published On 23 October,2025 01:06 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے رہائشی علاقے میں گودام کی شکایت کرنا جرم بن گیا۔

شکایت پر گودام مالکان نے شہری پر بدترین تشدد کیا، رسیوں سے باندھ کر پلاسٹک کے پائپ برساتے رہے، فوٹیج میں ملزموں کے ہاتھوں میں اسلحہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔