راولپنڈی :(دنیانیوز) جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی آج کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق جیل سپریٹنڈنٹ نے سی پی او راولپنڈی کو اضافی سکیورٹی نفری کےلئےخط لکھ دیا،جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 9مئی سے متعلق کل کیس کا جیل ٹرائل ہے۔
خط میں لکھا گیا کہ مقدمہ میں 109ملزمان،150وکلاء جیل کے باہر سے پیش ہوں گے، فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لئے جیل کے اطراف اضافی سکیورٹی نفری تعینات کی جائے۔
واضح رہے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس اختتامی مراحل میں ہے، خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔