راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں شیر نے گھر میں گھس کر شہری پر حملہ کر دیا اور اسے شدید زخمی کر دیا۔
وائلڈلائف حکام کے مطابق گھر میں شیر کے حملے سے ایک شخص زخمی ہوا تاہم محکمہ وائلڈلائف کی ٹیموں نے شیر کو پکڑ لیا، حکام کا کہنا ہے کہ شیر چڑیا گھر سے بھاگ کر آبادی میں داخل ہوا تھا۔
حکام نے مزید بتایا کہ گھرمیں داخل ہونے والا شیر اس سے قبل سکیم تھری میں بھی داخل ہوا تھا۔
واضح رہے کہ لاہور میں بھی کچھ دن پہلے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پر حملہ کر دیا تھا، حملے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس نے بتایا تھا کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا جس کے باعث یہ واقعہ رونما ہوا تھا،پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھی واقعہ کا نوٹس لیا تھا اور زخمیوں کو مالی امداد بھی دی تھی۔