اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کے 7 مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں سات مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کر دی گئیں۔
جج امجد علی شاہ نے درخواستیں یکم ستمبر کیلئے فکس کر دیں، اس سلسلہ میں فریقین کو نوٹس جاری اور استغاثہ سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی ستمبر، اکتوبر اور نومبر احتجاج کے سات مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔