راولپنڈی: (دنیا نیوز) 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 16 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔
26 نومبراحتجاج کے29 مقدمات کی سماعت میں بشریٰ بی بی کی ضمانت پرسماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نےکیس کی سماعت کی۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل فیصل ملک عدالت پیش ہوئے، بشریٰ بی بی کے خلاف نومبر احتجاج پر راولپنڈی اور اٹک میں مقدمات درج ہیں۔
عدالت نے نعیم پنجھوتھا اور سیمابیہ طاہرکی عبوری ضمانت میں بھی 2 ستمبر تک توسیع کر دی۔