راولپنڈی: شوہر نے بڑے بیٹے سے ملکر اہلیہ اور چھوٹے بیٹے پر تیزاب پھینک دیا

Published On 25 August,2025 12:52 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سول لائنز کے علاقہ راجہ اکرم کالونی میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا۔

شوہر نے بڑے بیٹے کے ساتھ ملکر اہلیہ اور 13 سالہ چھوٹے بیٹے پر تیزاب پھینک دیا، سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، خاتون کے شوہر اور بڑے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔

تیزاب سے جھلسنے والی مریم فاروق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ شوہر نے گالم گلوچ اور تشدد کے بعد تیزاب پھینکا، شوہر اور بڑے بیٹے نے چھوٹے بیٹے پر بھی تیزاب پھینکا، شور وغل پر اہل محلہ نے پہنچ کر ہماری جان بچائی۔

ترجمان پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اور بیٹے کی حالت خطرے سے باہر ہے، علاج معالجہ کے بعد دونوں کو گھر بھجوا دیا گیا۔