راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
راولپنڈی کے ٹی چوک یوٹرن کے قریب دو ٹرکوں میں خوفناک تصادم ہوا، دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے، حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔