لاڑکانہ: (دنیا نیوز) کچے کے 71 ڈاکوؤں نے قانون کے سامنے سرنڈر کردیا، لاڑکانہ ڈویژن کے خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار سندھ پولیس کو جمع کرا دیئے۔
وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرنڈر پالیسی کو مرحلہ وار دیگر اضلاع میں توسیع دی جائے گی، ہم چاہتے ہیں آپ پرامن شہری بنیں اور قانون کے سامنے پیش ہوں، سندھ پولیس کے افسران نے بہترین پالیسی کے ساتھ کام سرانجام دیا۔
.jpg)
انہوں نے کہاکہ صدر زردار ی نے پالیسی دی کچے میں امن قائم ہونا چاہئے، سب چاہتے تھے مجرموں سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے، ہر شخص چاہتا ہے بچوں کے ساتھ پرامن زندگی گزارے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ علاقہ ڈاکوؤں سے بھرا ہوا تھا، اب کلیئر ہوگیا ہے، سندھ پولیس، رینجرز اور فوج کی مشترکہ کاوشوں سے کچے کے بیشتر علاقے ڈاکو کلچر سے پاک ہو چکے ہیں، گزشتہ 1 سال میں کچے میں 171 ڈاکو مارے گئے، 421 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔



