کندھ کوٹ: پولیس مقابلہ، متعدد مقدمات میں ملوث ڈاکوگرفتار، ساتھی فرار

Published On 24 October,2025 12:42 am

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) تھانہ بی سیکشن کی حدود مسن موڑ کے مقام پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گشت پر معمور پولیس پارٹی اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، زخمی ڈاکو کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

زخمی ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلیا، ڈاکو دیدارملک پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا، زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال کندھ کوٹ منتقل کر دیا گیا۔