قصور: جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن، 7 ملزم گرفتار، منشیات، اسلحہ برآمد

Published On 24 October,2025 05:35 am

قصور: (دنیا نیوز) ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر پولیس نے تھانہ کھڈیاں کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، 02 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلوگرام ہیروئن، 2 کلوگرام چرس بھی برآمد کر لی گئی۔

زہریلی شراب کشید کر کے فروخت کرنیوالے 3 ملزمان کے قبضہ سے 240 لیٹر زہریلی شراب برآمد کرلی گئی، ناجائز اسلحہ کے 2 مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے 2 پسٹل برآمد کر لئے گئے۔

گرفتار ملزموں میں محمد احمد، عرفان، افضل، بشارت عرف نکی، حبیب اللہ، جاوید اور شہزاد شامل ہیں، سرچ آپریشن کے دوران 14 گھروں کو چیک کیا گیا، 27 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔