چشتیاں: (دنیا نیوز) چشتیاں میں مضر صحت گوشت فروخت کرنے والا قصاب گینگ گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزموں میں قصاب، زہریلا پیڑا کھلانے والے، ذبح کرنے والے، خریدنے اور فروخت کرنے والے شامل ہیں، گرفتار ملزمان لوگوں کے پالتو جانوروں کو زہریلا پیڑا، خوراک اور ادویات کھلا کر بیمار کر دیتے تھے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا ملزم بیمار جانوروں کو سستے داموں خرید کر ذبح کرکے زہریلا گوشت شہر بھر میں فروخت کرتے رہے، شکایات موصول ہونے پر ڈی پی او نے ٹیم تشکیل دی جس نے قلیل وقت میں گینگ ٹریس کر کے 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او کامران اصغر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔



