بہاولنگر: (دنیا نیوز) ڈونگہ بونگہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق مقتول کی اہلیہ اور حقیقی بھائی ہی قاتل نکلا، نوجوان گھر میں سو رہا تھا، ملزموں نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا، ملزموں نے نامعلوم افراد کی جانب سے دوران ڈکیتی فائرنگ سے قتل کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔
سی سی ڈی پولیس نے مقتول کے بھائی اور اہلیہ کو گرفتار کر لیا اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا، مقتول کی اہلیہ اور حقیقی بھائی کے ناجائز تعلقات تھے، گرفتار ملزموں نے اعتراف جرم کر لیا۔
سی سی ڈی پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔



