کشمور:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے کشمور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ہولناک واقعہ لائن پرانی کے علاقے میں پیش جہاں افراد نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ تیسرا شدید زخمی ہوا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ مرنے والے افراد اور زخمی سول ہسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمی کا علاج ومعالجہ جاری ہے،دوسری جانب واقعے کی تحقیقات جاری، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔



