ڈینگی پازیٹو، کرونا کا بھی شکار، ایس پی عدیل اکبر کی خود کشی بارے انکوائری جاری

Published On 24 October,2025 10:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایس پی عدیل اکبر کی خود کشی کا معاملہ، معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی کی انکوائری جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل ڈینگی پازیٹو ہونے کے بعد وقوعہ سے دو روز قبل کرونا وائرس کا بھی شکار ہوئے، ان کے ساتھ وائرلیس آپریٹر اور ڈرائیور سے الگ الگ پوچھ گچھ جاری ہے۔

ایس پی کے زیر استعمال آئی فون ابھی تک ان لاک بھی نہیں ہو سکا، ایس پی عدیل اکبر نے گزشتہ دنوں میں دو مرتبہ ماہر نفسیات سے بھی رجوع کیا۔

تین رکنی کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کر رہے ہیں، ڈی آئی جی آپریشن جواد طارق اور ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر عتیق طاہر بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر کی چھٹی کی درخواست بھی منظور نہ ہو سکی تھی۔