سیہون شریف: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں باجھی لونڈ میں دادو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد پر جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے، پولیس نے 10 سے زائد گھروں کو آگ لگا دی۔
ایس ایس پی دادو امیر سعود مگسی نے بتایا کہ لونڈ برادری کے افراد نے پولیس کارروائی کے دوران اہلکاروں پر حملہ کیا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کارروائی کے خلاف لونڈ برادری نے احتجاج کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ دادو پولیس نے بلاجواز کارروائی کی، چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا، پولیس نے گھروں اور لاکھوں روپے مالیت کی گندم کو آگ لگا دی۔



