لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم مارا گیا

Published On 25 October,2025 02:31 am

لاہور: (دنیا نیوز) شفیق آباد میں سی سی ڈی اے وی ایل ایس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس دو ملزمان کو نشاندہی کے لئے لے جا رہی تھی، ملزم کے ساتھیوں نے چھڑوانے کے لئے فائرنگ کردی، فائرنگ کے دوران ملزم بلال علی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

مارا جانے والا ملزم ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، شفیق آباد میں مبینہ مقابلے میں دوسرا ملزم زخمی ہوا۔