ایس پی عدیل اکبر کی چھٹی منظور ہوئی یا نہیں نئی بحث چھڑ گئی

Published On 25 October,2025 04:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، مرحوم ایس پی کی چھٹی منظور ہوئی یا نہیں نئی بحث چھڑ گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر کی طبی بنیاد پر چھٹی منظور کی جاچکی تھی، ایس پی عدیل اکبر نے 20 سے 22 اکتوبر تک کی چھٹی کی درخواست دی تھی۔

اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سے عدیل اکبر کی چھٹی منظوری کا آرڈر آج سامنے آگیا، واضح رہے کہ 23 اکتوبر کی شام ساڑھے چار بجے عدیل اکبر کی خودکشی کا واقعہ سامنے آیا۔