کراچی: (دنیا نیوز) ایس آئی یو پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ، لواحقین مقدمہ درج کروانے کا انتظار کرتے رہ گئے، پولیس نے اپنی ہی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ الزام نمبر 443/25 صدر تھانے میں ایس ایچ او ایس آئی یو کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں متوفی عرفان سمیت 3 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، مقدمے کے متن کے مطابق دوران حراست کامران کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ بے ہوش ہو گیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق تفتیش کرنے والے اے ایس آئی عابد اور سرفراز ملزم سے تفتیش کر رہے تھے، پولیس افسران مجھے بتائے بغیر زیر حراست نوجوان کو ہسپتال لے گئے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق زیر حراست افراد کے خلاف درج مقدمہ مشکوک ہے، محمد عرفان بعد ازاں انتقال کر گیا۔



