کراچی: (دنیا نیوز) اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 2 خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتار کر لیے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں میں ایک کروڑ 74 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 225 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئیں، جڑانوالہ موٹروے ٹول پلازہ فیصل آباد کے قریب گاڑی سے 500 گرام ویڈ اور 200 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
اس کے علاوہ ترکئی ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 33.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، 2 ملزمان گرفتار کیے گئے، موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب بس میں سوار 2 مسافر خواتین کے قبضے سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، حیات آباد ٹول پلازہ لنک روڈ پشاور کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.1 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔
شاکس جمرود سے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 180 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔



