نقل سے روکنے پر طالبعلم کی فائرنگ، سکول میں بھگدڑ، خوف و ہراس پھیل گیا

Published On 25 October,2025 07:28 pm

مردان: (دنیا نیوز) گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول نمبر 2 میں طالبعلم کی جانب سے فائرنگ کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔

نقل سے روکنے پر طالب علم فرہاد ولد نوشیر خان طیش میں آگیا، طالب علم نے امتحانی پرچہ پھاڑ کر صحن میں ہوائی فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے سکول میں بھگدڑ مچ گئی اور طلبہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، اساتذہ اور طلبہ نے کلاس رومز میں پناہ لے لی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے طالب علم فرہاد کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

سکول پرنسپل خان باچہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ سٹی پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی۔