میرپور خاص :(دنیا نیوز) اندورن سندھ کے علاقے میر پور خاص میں ایس ایچ او نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی،وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے نوٹس لے کر تھانیدار معطل کردیا۔
ضیا الحسن لنجار نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی، تفتیش ڈی ایس پی اسلم جاگیرانی کے سپرد کردی گئی،سب انسپکٹر میرخادم معطل ہونے کے بعد منظر سے غائب ہوگیا۔
ڈی آئی جی کے حکم پر سب انسپکٹر میر خادم کے خلاف اپنے ہی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا، متاثرہ خاتون پنجاب سے اپنے بچے کی تلاش میں میر پور خاص گئی تھی۔



